URDU....
٭ثناء
1.سُبْحٰنَكَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالٰی جَدُّكَ وَلَا اِلٰـہَ غَیْرُكَ
تَرجَمہ:1.پاک ہے تواے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اور میں تیری حَمدکرتاہوں ، تیرانام بَرَکت
والاہے اور تیری شان بہت بلند ہے اور اللہ سِوا کوئی معبود نہیں ۔..
تَعَوّذ
2.اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
تَرجَمہ: 2.میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے۔..
تَسْمِیّہ
3.بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
تَرجَمہ: 3.اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔..
الفاتحہ
4.اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠
تر جمہ ٔ : 4.سب خوبیاں ﷲ کوجومالک سارے جہان والوں کا۔ بَہُت مِہربان رَحمت والا، روزِجزا کا مالِک۔ہم تُجھی کوپوجیں اورتُجھی سے مددچاہیں ۔ ہم کو سیدھاراستہ چلا، راستہ اُن کاجن پر تُونے اِحسان کیا، نہ اُن کا جِن پرغَضَب ہوااورنہ بہکے ہوؤں کا۔..
سُورۃ الاخلاص
5.قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠
تر جمہ ٔ5.: تم فرماؤ وہ ﷲ ہے وہ ایک ہے۔ ﷲ بےنیاز ہے۔ نہ اُس کی کوئی اولاد اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا، اور نہ اُس کے جوڑ کا کوئی۔..
رکوع کی تَسْبِیْح
6.سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ
تر جمہ : 6.پاک ہے میرا عظمت والا پروردگار۔
تَسْمِیْع (رُکُوع سے اُٹھتے ہوئے)
7.سَمِـعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ
تر جمہ :7. ﷲ نے اُس کی سن لی جس نے اُس کی تعریف کی۔
تَحْمِیْد
8.اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْد
تر جمہ :8. اے ﷲ! اے ہمارے مالک! ....سب خوبیاں اللہ کے لیے ہیں..... ۔
سجدے کی تَسْبِیْح
9.سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی
تر جمہ 9.: پاک ہے میرا پروردگار سب سے بُلند۔
تَشَھُّد
10.اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّیِّبٰتُ اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَكَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِاللّٰہِ الصّٰلِحِیْنَ اَشْہَدُ اَنْ لَّاۤ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ
تر جمہ10. : تمام قَولی، فعلی اورمالی عبادتیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی کے لئے ہیں ۔ سلام ہوآپ پر اے نبی (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) ! اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمتیں اور بَرَکتیں ۔ سلام ہوہم پر اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نیک بندوں پر۔ میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) اس کے بندے اور رسول ہیں ۔..
دُرُودِ اِبْرَاھِیْمِی
11.اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰۤی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰۤی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰہُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰۤی اِبْرٰھِیْمَ وَ عَلٰۤی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
تر جمہ11. : اے اللہ ! دُرُود بھیج (ہمارے سردار) محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور ان کی آل پر۔ جس طرح تو نے دُرُود بھیجا (سیِّدُنا) ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام پر اور ان کی آل پر، بیشک توسَراہا ہوا بُزُرگ ہے۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! بَرَکت نازِل کر (ہمارے سردار) محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور اُن کی آل پر جس طرح تُو نے بَرَکت نازِل کی (سیِّدُنا) ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام اور ان کی آل پر بیشک تو سَراہا ہوا بُزُرگ ہے۔..
دُعائے ماثُورہ
12.اَللّٰہُمَّ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ
تر جمہ:12. اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اے ہمارے ربّ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھی بھلائی دے اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔..
خُرُوج بِصُنْعِہٖ
13.ا َلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ
تر جمہ : 13.تم پر سلامتی ہو اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت